جناب عامر علی خاں سے کل ہند مجلس تعمیر ملت کا اظہار تشکر

   


حیدرآباد :۔ کل ہند مجلس تعمیر ملت کے 71 واں جلسہ یوم رحمتہ للعالمینؐ و یوم صحابہ ؓ جو 12 ربیع الاول کو ریڈ روز فنکشن ہال اور یوم صحابہ ؓ 13 ربیع الاول کو مدینہ منشن نارائن گوڑہ پر کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے جس کو سوشیل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر مشاہدہ کیا گیا اور اخبارات کے بھر پور تعاون اور رپورٹنگ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے صدر تعمیر ملت سید جلیل احمد ایڈوکیٹ کی ہدایت پر اظہار تشکر کے طور پر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو ڈاکٹر یوسف حامدی معتمد عمومی تعمیر ملت نے مومنٹو پیش کیا ۔ اس موقع پر انجینئر عبدالجلیل طارق چیف آرگنائزر اور انجینئر میر حامد علی اقبال بھی موجود تھے ۔۔