نرمل کے وفد کی ملاقات ، شال پوشی و گلپوشی ، مختلف امور پر بات چیت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں بحیثیت قانون ساز کونسل حلف برداری کی خوشی و مسرت کی خوشی میں نرمل سے ایک وفد جس میں محمد انیس خان ، پی راجیشور ریڈی ZPTC سارنگ پور محمد زاہد علی این آر آئی ، سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر سیاست نرمل ، مسٹر سید اسمعیل ناصر ڈیویژن رپورٹر ، عمران اللہ سینئیر کانگریسی قائد و رکن بلدیہ محمد اظہر حسین کانگریسی قائد محمد ذیشان علی حرکیاتی کانگریس قائد محمد سلمان علی ، محمد عفنان خان ، اے پروین کمار ، پی سرینواس آج دفتر سیاست حیدرآباد پہونچکر جناب عامر علی خاں کی شال پوشی و بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ان قائدین نے عامر علی خاں کی بے لوث خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جناب عامر علی خاں بحیثیت صحافی عوامی خدمات کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ اب ان کے سیاسی سفر کے آغاز پر اقلیتوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ تلنگانہ کی اقلیتوں کی امید بن گئے ۔ عامر علی خاں کو اب ریاستی کابینہ میں دیکھنے کی تمام اقلیتوں کی خواہش ہے ۔ ان قائدین نے بحیثیت قانون ساز رکن عامر علی خاں کو نامزد کرنے پر سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، کھرگے بالخصوص ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد عامر علی خاں کی کابینہ میں شمولیت یقینی ہے ۔۔