حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو ایم ایل سی نامزد ہونے اور روزنامہ سیاست کے 75 برس کی تکمیل کی دوہری خوشی کے ضمن میں ایک شاندار تہنیتی تقریب 7 اکٹوبر بروز پیر 6-30 بجے شام میڈیا پلس ، گن فاونڈری عابڈس میں بصدارت سید مسکین احمد منعقد ہوگی ۔ لطیف الدین لطیف معتمد نشر و اشاعت کے بموجب حیدرآباد اور اضلاع سے بھی سرگرم اردو تنظیموں کی شمولیت کے ساتھ جناب عامر علی خاں کی شال پوشی و گلپوشی کی جائے گی ۔ جلسہ میں بحیثیت مہمانان خصوصی جناب خسرو پاشاہ صدر نشین حج کمیٹی ، جناب عظمت اللہ حسینی صدر نشین وقف بورڈ ، جناب طاہر بن حمدان صدر نشین اردو اکیڈیمی ، جناب عبید اللہ کوتوال صدر نشین اقلیتی مالیاتی کمیشن کے علاوہ اعزازی مہمانان پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف ، جناب محمد قمر الدین سابق صدر نشین اقلیتی کمیشن ، جناب خسرو نواب صنعت کار ، جناب خلیق الرحمن شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں ڈاکٹر فاروق شکیل کی صدارت میں مشاعرہ ہوگا نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مشاعرہ میں صدر مشاعرہ کے علاوہ مدعو شعرا ڈاکٹر محسن جلگانوی ، سردار سلیم ، حلیم بابر ، حنا شہیدی ، نوید جعفری ، اقبال درد ، انجنی کمار گوئل ، سیف نظامی ، رفیعہ نوشین ، بصیر خالد کے علاوہ طنز و مزاح کے ممتاز شعرا شاہد عدیلی ، فرید سحر اور لطیف الدین لطیف کلام سنائیں گے ۔ محمد سجاد حسین خواتین و حضرات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔