جناب عامر علی خاں کی کل رویندرا بھارتی میں تہنیتی تقریب طارق انور، ہنمنت راؤاور دیگر کی شرکت

   

حیدرآباد/25 اگسٹ ( سیاست نیوز) کانگریس اقلیتی قائدین کی جانب سے جناب عامر علی خاں کو رکن قانون ساز کونسل نامزد کئے جانے پر تہنیتی تقریب کا فیصلہ کیا گیا۔ رویندرا بھارتی میں 27 اگسٹ کو 11 بجے دن سابق رکن راجیہ سبھا اور سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ کی زیر صدارت تہنیتی تقریب منعقد ہوگی۔ مہمان خصوصی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر گوڑ ہونگے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اور رکن کانگریس ورکنگ کمیٹی طارق انور خصوصی مہمان ہونگے۔ ورکنگ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ ایم ایل سی، رکن اسمبلی ڈی ناگیندر، حکومت کے مشیر برائے اقلیت و کمزور طبقات محمد علی شبیر و صدر ضلع کانگریس کمیٹی خیریت آباد سی روہن ریڈی مہمانان اعزازی ہونگے۔ تقریب کے آرگنائزر افسر یوسف زئی ایڈوکیٹ نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔1