مولاناپیرنقشبندی‘ ڈاکٹرسیدفاروق‘ جسٹس بدراحمدکاسابق صدر جمہوریہ ہندکی خدمات کوخراج عقیدت
نئی دہلی:14فروری (پریس نوٹ) مرحوم صدرجمہوریہ ہندجناب فخرالدین علی احمد کے 42ویں یوم وفات پر مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری بانی فخرالدین علی احمدمیموریل کمیٹی نے بارگاہ الٰہی میں مرحوم صدر ہند کے لئے دعائے مغفرت کی اور ملک میں قومی اتحادویکجہتی‘ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعاکی۔ قبل ازیں مرحوم صدر ہندکی مزارواقع عقب جامع مسجد پارلیمنٹ اسٹریٹ نئی دہلی میں آج صبح مجلس ختم قرآن پاک کااہتمام کیاگیا۔ جس میں موتی لال نہرومارگ کی مسجد میں زیرتعلیم معصوم بچوںنے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پرمرحوم صدرہندکے فرزندجسٹس بدراحمدسابق چیف منسٹر جموں کشمیرہائی کورٹ نے اپنے ارکان میموریل کمیٹی کے ہمراہ مزارپرسبزرنگ کامخملی غلاف اورچادرگل پیش کرنیکی سعادت حاصل کی۔ امام وخطیب جامع مسجد نئی دہلی میں فاتحہ خوانی اداکی۔ جناب محمدمختارافتخاری انچارج یکتابھون عقب دفتروزیراعظم سائوتھ بلاک نئی دہلی نے انتظامات انجام دئیے اورمزارپرآنے والوں کاپرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرسیدفاروق چیرمین میموریل کمیٹی نے مرحو م صدرہندکی قومی وملی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جناب فخر الدین علی احمدنے جدوجہد آزادی میں ایک عظیم مسلم مجاہدآزادی کااہم کرداراداکیاگاندھی جی‘ جواہرلال نہرو‘ خان عبدالغفارخان کے شانہ بہ شانہ کرداراداکیا۔ ڈاکٹرمحمدفاروق جوہمالیہ کمپنی کے ڈائریکٹربھی ہے کہاکہ ہندوستانی قوم مرحوم صدرہندکی گراںقدرخدمات کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ انہوںنے کہاکہ دورحاضرمیں جب کہ فرقہ پرست طاقتیں آزادی ہندکی تاریخ کوغلط ا ندازمیں پیش کررہی ہیں ایسے میں سیکولرعوام بالخصوص مسلمان ہندکایہ فرض ہے کہ ملک کے عوام کومسلمانوں کی ہندوستا ن کے تحفظ اورترقی کے لئے انجام دئے گئے عظیم خدمات سے واقف کروائے۔ انہوںنے مولانا پیر شبیر نقشبندی کے زیرقیادت گذشتہ چالیس سال سے زائدعرصہ سے نہ صرف جناب فخرالدین احمدبلکہ دیگرمسلم رہنمائوں کی خدمات کونئی نسل کے سامنے اجاگرکرنے کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ جوہرایک کے لئے قابل تقلید ہے۔