حیدرآباد31 جنوری (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے ماہر تعلیم جناب ممتاز علی کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا نیا چانسلر مقرر کیا ۔ جناب ممتاز علی کا قلمی نام شری ایم ہے اور وہ ماہر تعلیم کے علاوہ سماجی مصلح کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ صدر جمہوریہ جو یونیورسٹی کے وزیٹر ہیں، انہوں نے جناب ممتاز علی کو یونیورسٹی کا چھٹواں چانسلر مقرر کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے تعلیمی اور سماجی خدمات کے عوض 2020 ء میں جناب ممتاز علی کو باوقار پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ وہ ست سنگ فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں جس کے تحت آندھراپردیش میں دو اسکول اور ست سنگ ودیالیہ مدن پلی (ضلع چتور) میں کارکرد ہیں۔ وہ 10 کتابوں کے مصنف ہیں جن میں ان کی خود نوشت ’’سفر جاری ہے‘‘ شامل ہیں۔ جناب ممتاز علی چانسلر کی حیثیت سے جناب فیروز بخت کے جانشین ہوںگے۔ر