حیدرآباد 6 نومبر، ( راست ) جناب کمال الدین علی خاں ولد میر نجابت علی خان سابق سکریٹری وقف بورڈ و سابق رجسٹرار کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ و سابق چیف جنرل مینیجر موظف محکمہ برقی کا آج شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 77 سال تھی ۔ نماز جنازہ بروز پیر 7 نومبر کو بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین گلبرگہ میں درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے احاطہ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم دو کتابوں کے مصنف بھی رہے تھے ۔ مرحوم نواب بصالت جنگ کے پوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9989253706 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔