جناح پورٹریٹ پر پھر تنازعہ

   

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جناح کے پورٹریٹ پر پھر ایک بار ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ علی گڑھ کی بی جے پی یونٹ نے اب وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے خون سے مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ جناح کے پورٹریٹ کو کیمپس سے ہٹانا یقینی بنائیں۔ علی گڑھ میں بی جے پی ترجمان شیوانگ تیواری نے متنبہ کیا کہ اگر اے ایم یو حکام نے خود جناح پورٹریٹ کو نہ ہٹایا تو وہ انھیں یہ پورٹریٹ نکال دینے پر مجبور کردیں گے۔