کیف : اس حملے میں یوکرین کے خارکیف علاقے میں آخری رسومات کیلئے جمع ہونے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اسے ‘وحشیانہ’ اور ‘جنگی جرم’ قرار دیا جارہا ہے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مستقبل میں نیوکلیئر حملوں سے خبردار کیا ہے۔جمعرات کے روز یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خارکیف میں روس کے ایک میزائل حملے میں کم از کم 51 عام شہری ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں 330 افراد کی آبادی والے گاؤں ہروزا میں آخری رسومات کیلئے جمع ہونے والے لوگوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ اس حملے میں روسی اسکندر میزائل کا استعمال کیا گیا تھا، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں سوا ایک بجے کے قریب پیش آیا۔