جنا سینا تلنگانہ میں 32 حلقوں پر مقابلہ کرے گی : پون کلیان

   

حیدرآباد : /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) فلم اسٹار سے سیاستداں بنے پون کلیان نے کہا کہ ان کی پارٹی جناسینا تلنگانہ میں 32 اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کریگی ۔ حلقہ جات کوکٹ پلی ، ایل بی نگر ، ناگرکرنول ، ویرا ، کھمم ، منوگوڑ قطب اللہ پور ، پٹن چیرو ، صنعت نگر ، کتہ گوڑم ، اپل ، اشوا راؤ پیٹ ، پالاکرتی ، نرسم پیٹ ، اسٹیشن گھن پور ، حسن آباد ، راما گنڈم ، جگتیال ، نکریکل ، حضور نگر ، منتھنی ، کوداڑ ، متوپلی ، ورنگل ایسٹ ، ورنگل ویسٹ ، ملکاجگیری ، خانہ پور ، میڑچل ، پالیر ، یلندو مدھیرا میں مقابلہ کریگی ۔ اے پی میں پون کلیان کا بی جے پی سے اتحاد ہے ۔ تلگودیشم صدر چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے بعد جیل میں ملاقات کے بعد تلگودیشم سے اتحاد کا اعلان کیا ہے ۔