پٹنہ 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل یو کے قومی نائب صدر پرشانت کشور نے آج کہا کہ ان کی پارٹی چونکہ بہار میں این ڈی اے کی سینئر پارٹنر ہے اس لئے اسمبلی انتخابات میں اسے زیادہ نشستوں پر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ دونوں جماعتوں نے لوک سبھا انتخابات میں مساوی نشستوں پر مقابلہ کیا تھا ۔ پرشانت کشور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے فارمولے کو اسمبلی انتخابات میںلاگو نہیں کیا جاسکتا ۔ پرشانت کشور نے کہا کہ پہلے بھی جے ڈی یو اور بی جے پی نے جب اسمبلی انتخابات میں مشترکہ مقابلہ کیا تھا اس وقت ان کی پارٹی نے زیادہ نشستوں سے انتخاب لڑا تھا اور اب بھی ایسا کیا جانا چاہئے ۔