‘ جنتاکرفیو’ کو کامیاب بنانے کے لئے دہلی پولیس کا انوکھا اقدام

   

نئی دہلی 22مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس‘ جنتا کرفیو’ کو کامیاب بنانے کے لئے گھروں سے باہر نکلنے والوں کو پھول دے کر گھر واپس لوٹنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ پیدا ہوئے بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر آج ملک میں صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک‘ جنتا کرفیو’ کے اعلان کا اثر صبح سے ہی سڑکوں پر نظر آ رہا ہے ۔ یہاں سڑکیں، ریلوے اسٹیشن، بس اڈے ، پارک سنسان ہیں ۔ نئی دہلی ضلع کے پولیس ڈپٹی کمشنر آئی سنگھل نے ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ آپ کی حفاظت کے لئے ہم سڑکوں پر ہیں ۔ براہ مہربانی گھر میں رہیں’’ ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں کو پھول دے کر گھر واپس جانے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ براہ مہربانی اس کے لئے تعاون کریں ۔ دارالحکومت کے وسنت بہار کنج ساؤتھ تھانہ علاقے میں ‘ جنتا کرفیو ’ کے دوران گھر سے باہر نکلے لوگوں پھول دے کر گھر سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کرتے دہلی پولیس کے جوان دیکھے گئے ۔ اسی طرح امبیڈکر نگر علاقے میں پولیس نے راہگیروں کو پھول دے کر گھر جانے کی اپیل کی۔