نئی دہلی: کویڈ 19 سے بچنے کےلیے جب وزیر اعظم مودی نے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا تو شاہین باغ کی بہادر خواتین نے وزیراعظم کے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے وقتی طور پر احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ صرف پانچ خواتین اس جگہ پر بیٹھی رہیں گی۔
کرونا وائرس-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے بزرگ خواتین مظاہرین نے ہفتے کے رات دیر گئے تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ ترمیم شدہ شہریت قانون کے خلاف اپنا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم مودی کی جنتا کرفیو کا احترام کرتے ہوئے شاہین باغ میں صرف پانچ خواتین تھیں، شاہین باغ میں صحافی حضرات کو انے کی اجازت دی گئی تھی۔
خواتین نے احتجاج درج کروانے کےلیے اپنے جوتے، چپل اور تختیاں وہاں چھوڑ دی تھی جس میں لکھا تھا ہم سی اے اے، این پی ار اور این ارسی کے خلاف ہیں۔
احتجاج کی جگہ پر ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام کیا گیا تھا تاکہ کسی کو کچھ تکلیف نا ہو۔