نئی دہلی ۔ 17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے تقریباً پچاس اسٹوڈنٹس آج جنتر منتر پر جمع ہوئے اور سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں نے شرجیل امام اور ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ شرجیل کو گزشتہ ماہ غداری کے الزام پر گرفتار کیا گیا جبکہ ڈاکٹر کفیل 12 ڈسمبر کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران اپنی تقریر کی پاداش میں قومی سلامتی قانون کے تحت ماخوذ کئے گئے ہیں۔ احتجاج کی قیادت صدر جے این یو ایس یو آئشی گھوش اور نائب صدر سیاکٹ مون نے کی ۔ آئشی نے کہاکہ آج کل ملک میں نفرت کی تقاریر پر جشن منایا جارہاہے اور رولنگ پارٹی کا وزیر ’شوٹ‘ کہتا ہے مگر کارروائی نہیں ہوتی۔