کراچی : پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کی معروف سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزاکو ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقررکرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنت مرزا پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کے دوران ٹیم کی ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا اہم حصہ ہوں گی۔