چندی گڑھ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے پیر کو جند حلقہ اسمبلی میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے اور امید ہے کہ اس حلقہ میں ہمہ رخی مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ کے اہم امیدوار انڈین نیشنل لوک دل سابقہ ایم ایل اے بری چند میدھا مرحوم کے بیٹے کرشن میدھا بی جے پی کی جانب سے لڑ رہے ہیں۔ ان کے والد میدھا کا گزشتہ اگست میں انتقال کے باعث اس نشست کیلئے مقابلہ ہورہا ہے اور ان کے بیٹے کرشن حال ہی میں بی جے پی میں شرکت کرلی ہے۔ ریاستی بی جے پیش صدر سبھاش برلا نے کہا کہ وہ بی جے پی میں بلامشروط داخل ہوئے ہیں اور جند حلقہ اسمبلی کے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات 28 جنوری اور نتیجہ کا اعلان 31 جنوری کو ہوگا۔