جنرل اسمعیل غنی قدس فورس کے نئے سربراہ

   

تہران ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل اسماعیل غنی کو پاسدارانِ انقلاب کے اہم حصے قدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ وہ ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب تھے۔ جنرل غنی 1997 سے پاسداران انقلاب میں شامل ہیں اور کئی برسوں سے جنرل سلیمانی کے نائب کے طور پر فرائض انجام دیئے ۔ دریں اثناء سلیمانی کی ہلاکت کے بعد دارالحکومت تہران میں ہزارہا افراد امریکہ مخالف مظاہروں میں شریک ہیں۔