بغداد۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائی حملے میں مارے گئے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پیر کے روز نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای زار و قطار روتے نظر آئے۔ تہران میں انتہائی جذباتی انداز میں خامنہ ای نے فوجی کمانڈر سلیمانی کو وداع کیا ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ سلیمانی کے قتل کا بدلہ ایران بہت جلد لے گا۔ خامنہ ای نے کہا کہ وہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ان کے حکم کے خلاف دی گئی دھمکیوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر نشر ایک تقریر میں کہا کہ وہ خود ، حکومت ِایران اور ملک کے عوام امریکی ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔