جنرل قاسم سلیمانی کی میت بغداد سے ایران پہنچادی گئی، آبائی قبرستان میں تدفین

,

   

تہران: 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ کے راستہ میں امریکی راکٹ حملوں میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی میت مغربی ایران کے شہر احواز پہنچا دی گئی۔

https://twitter.com/helppakistann/status/1213690033733095425

ان امریکی حملوں میں قاسم سلیمانی کے علاوہ دیگر 8 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ بغداد میں ہی ادا کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی قبرستان ایران میں سپرد لحد کیا جائے گا۔