جنرل نرسنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد 24 ستمبر (این ایس ایس) ڈائرکٹر طبی تعلیم نے جنرل نرسنگ اور مڈ وائفری کے تین سالہ کورس میں داخلوں کے لئے اعلامیہ جاری کردیا۔ 6 سرکاری اور 137 خانگی کالجوں میں داخلوں کے لئے انٹرمیڈیٹ کامیاب طلبہ مستحق ہوں گے۔ dmc.telangana.gov.in پر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔