جنرل نریوین کو نیپالی فوج کے جنرل کا اعزازی رتبہ

,

   

کھٹمنڈو : ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نریوین کو صدر نیپال دتیا دیوی بھنڈاری کی جانب سے نیپالی فوج کے جنرل کا اعزازی رتبہ دیا گیا ہے۔ کھٹمنڈو میں منعقدہ تقریب میں یہ اعزاز دیا گیا۔ جنرل نریوین اور صدر نیپال بھنڈاری نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا کہ جنرل نریوین نیپال کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے نیپال کی قیادت سے مختلف امور پر بھی بات چیت کی۔