جنرک میڈیسن مراکز قائم کرنے گورنر سوندرا راجن کامشورہ

   

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے قبائیلی علاقوں میں جنرک میڈیسن کے آؤٹ لیٹس کے قیام پر زور دیا اور کہا کہ جنرک میڈیسن کو دوردراز کے قبائیلی خاندانوں کی ضرورتوں کی تکمیل کا ذریعہ بنایا جائے۔ گورنر نے ویڈیو کانفرنسنگ سے جن اوشدھی کیندر سے وابستہ افراد سے تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے کہا کہ جنرک ادویات سے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ عام آدمی کی گنجائش کے مطابق ہیں۔ عام طور پر مہنگی ادویات کے سبب لوگ پابندی سے استعمال نہیں کرپاتے۔ ر