گلبرگہ : ڈیویژن گلبرگہ میںیادگیر ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی بی ویدھا مورتی کے صحافتی بیان کے بموجب ایک سال قبل شاہ پور کے بس اسٹینڈ پر بس کا انتظارکرنے والی ایک دلت خاتون کا چار افراد نے اغو اکرلیا تھا اور انھوں نے اسے ایک کار میںسوارکراکر بعد ازاںراستا پور گائوںمیںاس کی عصمت ریزی کی ۔ اس ضمن میں گرفتار ہونے والوںمیںننگ راج بھیم رایا بیونا ہلی ، آئیپا سنگپا، ناٹیکارا، بھیما شنکر ملیا اور شرنو مہا دیو اپا شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس خاتون کی عصمت ریزی کے بعدایک ویڈیو کلپ گشت کررہی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے شناخت کرکے اس جرم میںملوث چار افرادکو گرفتار کرلیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگا پریا آر نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کرکے اسے محکمہ بہبود خواتین و اطفال کی جانب سے 25ہزار روپیوںکو چیک اور محکمہ سوشئیل ویلفیر کی جانب سے 50,000روپیوںکا امدادی چیک دیئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو کود روزگار اسکیم کی تربیت دی جائے گی۔
