جنسی استحصال کیس: بی جے پی لیڈربرج بھوشن کو عدالت سے جھٹکا

   

نئی دہلی: کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے برج بھوشن شرن سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ نے ایک بڑا جھٹکہ دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ الزام طے کرنے کے حکم کے ساتھ کارروائی کو چیلنج دینے کے لیے ایک ہی عرضی کیوں داخل کی؟ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے جنسی استحصال معاملے میں کئی خواتین پہلوانوں کے ذریعہ برج بھوشن کے خلاف درج ایف آئی آر اور الزام ختم کرنے کے مطالبہ والی دلیلوں پر ان کے وکیل کو دو ہفتہ میں ایک نوٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی رہنما برج بھوشن کی عرضی پر پہلی ہی نظر میں اعتراض کیا۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا کی بنچ نے کہا کہ برج بھوشن کی عرضی ان کے خلاف مقدمہ شروع ہونے کے بعد معاملے کو پوری طرح سے ختم کرنے کی ایک بالواسطہ عرضی معلوم پڑتی ہے۔ جج نے برج بھوشن سے سوال کیا کہ وہ کس بنیاد پر اپنے خلاف پہلوانوں کی مبینہ جنسی استحصال سے جڑی ایف آئی آر کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں؟ کیس کی اگلی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی۔