جارجیا: امریکی وفاقی عدالت میں گیلین میکسویل پرکمسن لڑکیوں کو جنسی مقاصد کے لیے اسمگل کرنے کے 6میں سے 5 الزامات ثابت ہوگئے۔ انہیں 65سال تک کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔برطانوی سوشلائٹ گیلین میکسویل اپنے سابقہ ساتھی جیفری ایپسٹائن کو جنسی زیادتی کے مقصد سے نوجوان لڑکیاں فراہم کرنے کے کیس میں مجرم قرار دی گئی ہیں۔امریکی عدالت میں جب گیلین میکسویل کے خلاف فیصلہ سنایا جا رہا تھا تو انہوں نے کوئی جذبات ظاہر نہ کیے بلکہ اپنے چہرے سے ماسک اتار کر اپنے گلاس میں پانی ڈالا۔ میکسویل کو 65 سال تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔میکسویل کو کئی جرائم میں ملوث پایا گیا۔