سنگاریڈی میں عالمی ایڈس شعور بیداری پروگرام سے صدر مدرسہ محمد ذاکر حسین اور دیگر کا خطاب
سنگاریڈی۔ ضلع پریشد ہائی اسکول پوتی ریڈی پلی سنگاریڈی میں یکم ڈسمبر کو عالمی یوم ایڈس محمد ذاکر حسین ریاستی کونسلر تلنگانہ پروگریسیو ٹیچرس فیڈریشن و صدر مدرس کی صدارت میں منایا گیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے محمد ذکر حسین نے کہا کہ اچھی عادتوں اور احتیاط کے ذریعہ ہم اس مرض سے دور رہ سکتے ہیں۔ اس مرض کی اہم وجہ جنسی بے راہ روی ، بے احتیاطی سے خون کی منتقلی اور حجامت کے دوران حجاموں کی ایک ہی بلیڈ کو ایک سے زائد افراد کا استعمال ہے۔ اس مرض میں مبتلا ماں کے ذریعہ بھی بچوں میں یہ مرض پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سال کو AID/HIV مرض کا اختتام، کے طور پر منارہی ہے۔ اس دن کے منانے کا اہتمام 1987 سے شروع ہوا۔ ایک اندازہ کے مطابق دنیا بھر سے 37.9 ملین افراد اس بیماری کا شکار ہیں اور اان میں سے 24.5 ملین افراد دوائیں استعمال کررہے ہیں۔ وہ دوا جو ایڈس کے لئے استعمال ہوتی ہے وہ ہے(Anti Retrovial Therapy) ART اب تک تقریباً 770000 لوگ اس مرض سے موت کی نیند سوچکے ہیں۔ شریمتی لاونیا، چیرمین ریڈ کراس سوسائٹی مدرسہ ہذا نے مخاطب کرتے ہوئے طلباء اور اولیائے طلباء کو چاہیئے کہ اس بیماری کا شعور سوسائٹی میں لائیں اور اپنے ملک کو ایڈس فری ملک بنائیں۔ اس موقع پر شریمتی گورومنی، شری پونیا نائیک اور شری ناگیشم نے بھی مخاطب کرتے ہوئے اس مرض کی وجوہات اور روک تھام کے طریقوں کو تفصیلی طور پر پیش کیا۔ آخر میں تمام شرکاء کو ایڈس کی روم تھام میں رول ادا کرنے کا حلف صدر مدرس محمدذاکر حسین نے دلایا۔