جنسی خواہش کو پورا کرنے سے انکار پر درندہ صفت باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

   

شکایت کنندہ باپ گرفتار، پولیس تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف
حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) جنسی خواہش کو پورا کرنے سے انکار پر ایک درندہ صفت باپ نے بیٹی کا قتل کردیا ۔ قتل کے بعد بیٹی کی گمشدگی کی شکایت کروانے والے اس درندہ نے تین دن تک بیٹی کی نعش کو دیکھتا رہا ۔ یہ افسوسناک انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ میاں پور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ میاں پور پولیس 13 سالہ کم عمر لڑکی وسنتا کی گمشدگی کی شکایت پر تحقیقات کررہی تھی ۔ اس واقعہ کو حساس سمجھ کر پولیس نے تین ٹیموں کو تشکیل دیا تھا ۔ جو گمشدہ لڑکی کی مسلسل تلاش میں تھی ۔ جس کی شکایت خود لڑکی کے والدین نے کروائی تھی ۔ ایک ہفتہ بعد لڑکی کی نعش دستیاب ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے رخ کو موڑ دیا اور اس کے باپ 35 سالہ نریش کو گرفتار کرلیا ۔میاں پور پولیس کے مطابق نریش عریاں ویڈیوز دیکھنے کا عادی بن گیا تھا اور اس کی اس عادت کے سبب اس نے اپنی بیٹی کو شکار بنایا ۔ گذشتہ دنوں اس نے اپنی 13 سالہ حقیقی بیٹی وسنتا سے بات چیت کی اور جنسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس پر دباؤ ڈالا لڑکی کے انکار پر اس نے اس کو دھمکیاں دی ۔ لڑکی نے جب والدہ سے واقعہ بیان کرنے کی دھمکی دی تو نریش برہم ہوگیا اور اس نے اپنی حقیقی بیٹی کے بال پکڑ کر زمین پر گھسیٹتا ہوا جھاڑیوں میں لے گیا جو اس کے مکان کے قریب واقع ہے اور پھر لڑکی کے سر کو زمین پر مارا اور لڑکی کا قتل کردیا ۔ لڑکی کی نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا اور گھر واپس آیا ۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ جھاڑیوں میں جاکر لڑکی کی نعش کو دیکھا اس کو شک تھا کہ لڑکی زندہ ہوگی ۔ اس طرح مسلسل تین دن تک وہ جھاڑیوں میں جاتا اور اپنی لڑکی کی نعش کو دیکھتا تھا۔ نعش دستیاب ہونے کے بعد جو مسخ شدہ حالت میں تھی ۔لڑکی کے کپڑوس سے اس کی شناخت کرلی گئی ۔ میاں پور پولیس نے شبہ کی بنیاد پر نریش کو حراست میں لے لیا اور سارے واقعہ کا خلاصہ ہوگیا ۔ پولیس میاں پور نے نریش کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔ نریش محبوب آباد ضلع سے تعلق رکھتا جو واقعہ سے 15 دن قتل ہی بیوی تیٹی کے ساتھ زندگی گذر بسر کیلئے حیدرآباد آیا تھا اور میاں پور حدود میں ایک تانڈہ میں رہتا تھا ۔ ع