جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے خاتون پر دباؤ کا شاخسانہ

   

Ferty9 Clinic

سافٹ ویر انجینئر گرفتار ، رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /26 جون ( سیاست نیوز ) جنسی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے خاتون پر دباؤ ڈالنے ایک شخص کو رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا جو خاتون کے شوہر اور اس کے رشتہ داروں کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ خاتون کی تصویر بھیج رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ سگنا وینکٹ رمنا ریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو میاں پور علاقہ میں رہتا تھا اور پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر بتایا گیا ہے ۔ شکایت گذار خاتون اور خاطی انجینئیر دونوں سابق میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ جن کا تعلق ضلع نیلور ریاست آندھراپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ شکایت گذار خاتون سپریہ ہستنا پورم کے علاقہ میں شوہر کے ساتھ رہتی تھی ۔ رمنا ریڈی اور سپریہ نے دسویں جماعت کے ساتھی تھے اور ان دونوں کی دوستی نے محبت کی شکل اختیار کرلی تھی ۔ اس دوران رمنا ریڈی نے سپریہ کی چند عریاں تصاویر کو حاصل کیا تھا اور اپنے پاس محفوظ کرلیا تھا ۔ سال 2011 میں سپریہ کی شادی ہوگئی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنے لگی ۔ اس خاتون کا شوہر کنسٹرکشن شعبہ سے تعلق رکھتا ہے جو اکثر کام کاج کے سلسلہ میں گھر سے دور رہتا ہے ۔ پولیس کے مطابق ان دنوں خاتون کا شوہر تروپتی میں ہے گھر سے شوہر کی دوری کا فائدہ اٹھاکر رمنا ریڈی نے سپریہ کے قریب ہونے کی کوشش کی اور خاتون پر جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے دباؤ ڈالنے لگا اور تب خاتون نے اس کی شرط سے انکار کردیا تھا ریڈی اپنی سابقہ محبوبہ کو ہراساں کرنے لگا اور دھمکیاں دے رہا تھا کہ وہ اس کی عریاں تصاویر شوہر اور رشتہ داروں کو بھیج دے گا ۔ اس بات سے سپریہ پریشان تھی ۔ ریڈی اس خاتون اور اس کے شوہر و رشتہ داروں کو ناقابل بیان پیامات روانہ کر رہا تھا اور تصاویر بھی بھیج دی تھی جس کے بعد خاتون نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائبر کرائم پولیس سے مسئلہ کو رجوع کردیا ۔پولیس نے اس بدقماش کو گرفتار کرلیا ۔