حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جنسی خواہش پورا نہ کرنے پر ایک شخص نے خاتون پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ حیات نگر پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ پی جیہ اماں جو لکچررس کالونی کی ساکن تھی ۔ شوہر کی موت کے بعد اس کے سسرالی رشتہ دار اراضی فروخت کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ یہ خاتون اپنے بچوں کے ساتھ علحدہ رہتی تھی ۔ اس دوران 59 سالہ تارم بابو اس خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہا تھا ۔ جیہ اماں پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اس کی جنسی خواہش کو پورا کرے اس بات سے تنگ آکر خاتون نے پولیس میں شکایت کی تھی اور پنچایت میں بھی مسئلہ کو پیش کیا تھا ۔ باوجود اس کے تارم بابو کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ کل رات جیہ اماں جب مکان میں اکیلی تھی تارم بابو مکان میں داخل ہوگیا اور تیز دھار ہتھیار سے حملہ کریا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔