تھروننتاپورم ۔24جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر قائد کے سدھاکرن نے کیرالا کے چیف منسٹر پی وجیئن کے متعلق ریمارک کرتے ہوئے نئے تنازعہ کو جنم دیا ہے ۔ وجیئن پر تنقید کرتے ہوئے سدھاکرن نے اپنی جماعت کے کارکنوں کے ساتھ ہوئی ایک ملاقات میں کہا تھا کہ چیف منسٹر اپنے دفتر کے اُمور میں بحیثیت مرد اتنے ناکام ہوئے ہیں جتنی کہ کوئی عورت بھی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’ جب وجیئن نے دفتر سنبھالا تھا تو میں نے سوچا تھا کہ وہ ایک مرد کی طرح کام کریں گے لیکن ان کی خدمات خاتون سے سے بھی بدتر ہے ‘‘ ۔اس بیان پر تنازعہ کھڑا ہوگیا جس کے بعد سدھاکرن نے اپنے بیان پر معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ سدھاکرن نے خواتین کی عزت کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو مکمل سننا چاہیئے تھا ، اس کے برعکس چند جملوں کو ہی نمایاں کیا گیا ہے ۔