لندن: برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون ورجینیا اور بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے درمیان 2009 میں ایک خفیہ ڈیل ہوئی تھی، جس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورجینیا اور بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے درمیان 2009 میں جو ڈیل ہوئی تھی اُس کے مطابق جنسی زیادتی کے الزامات پر شہزادہ اینڈریو کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ اس حوالے سے نیویارک کی ایک عدالت میں شہزادہ اینڈریو کے وکلاء کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کو جنسی زیادتی کے مقدمے کوختم کرنے کے لیے 3 سو 71 ہزار پاؤنڈز ادا کیے گئے تھے ۔ شہزادے کے وکلاء کا کہنا ہے کہ 2009 کے اس خفیہ معاہدے کا مطلب ہے کہ خاتون شہزادے پر مقدمہ نہیں کر سکتیں، کیونکہ اُنہوں نے مجرم سے منسلک ہر اس شخص کے خلاف تمام قانونی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ورجینیا نے مبینہ طور پر اپنے 2009 کے اس دعوے میں ‘رائلٹی’ کا حوالہ دیا تھا جس کا مطلب ہے کہ شہزادہ اینڈریو اس معاہدے میں شامل تھے ۔خیال رہے کہ جیفری ایپسٹین کی2019 میں جیل میں موت ہوگئی تھی۔جبکہ اس ڈیل سے منسلک ایک اور شخص میکسویل کو پچھلے ہفتے نوجوان لڑکیوں کو اسمگل کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا ہے ۔دوسری جانب ورجینیا کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ہونے والے معاہدے کی شرائط شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کے اس مقدمے سے غیر متعلق ہیں۔شہزادہ اینڈریو کے وکیل کا جنسی زیادتی کے مقدمے کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔