جنسی زیادتی کا شکار بچی سے کجریوال کی ا سپتال میں ملاقات ،مالی امداد کا اعلان

   

نئی دہلی۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلی اروند کجریوال ہفتہ کو دہلی کے مضافاتی علاقہ دوارکا میں آبروریزی کا شکار چھ سال کی معصوم سے ملنے صفدر جنگ اسپتال پہنچے ۔چھ سال کی معصوم کے ساتھ منگل کو دوارکا میں بہلا پھسلا کرپڑوس کے ہی ایک شخص نے معصوم کے ساتھ زیادتی کی،ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہرہے اور اس کا صفدر جنگ اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ آبروریزی کے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے ۔اسپتال میں معصوم بچی کی خیریت اور اس کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد مسٹر کجریوال نے کہا دہلی حکومت متاثرہ بچی کے کنبہ کو 10لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی۔انہوں نے کہا بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹروں سے بچی کی صحت کے بارے میں تفصیلات پوچھیں ۔ بچی کی صحت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے ۔