جنسی ہراسانی اسکینڈل میں نیویارک کے گورنر کی برطرفی کے قوی امکانات

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: امریکہ میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کی برطرفی کا بڑا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ان پر متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ ریاست کی پارلیمنٹ میں ڈیموکریٹس کے لیڈر جو اب تک کومو کے حلیف تھے ، انہوں نے جمعرات کے روز گورنر کی برطرفی کے سلسلے میں ابتدائی اقدام کے حوالے سے اپنی موافقت کا اظہار کر دیا ہے۔رواں سال فروری کے اواخر سے اب تک 6 خواتین نیویارک کے 63 سالہ گورنر اینڈریو کومو پر جنسی ہراسانی یا پھر ناپسندیدہ جنسی اشارے کرنے سے متعلق الزامات عائد کر چکی ہیں۔ کومو کی گورنر شپ کی میعاد 2022ء میں اختتام پذیر ہو گی۔نیویارک کی پارلیمنٹ کے کْل 213 ارکان میں سے 59 ڈیموکریٹک پارلیمنٹیرینز اْن درجنوں ریپبلکنز کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں جن کا بنیادی مطالبہ ہے کہ کومو فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کریںریاست میں ڈیموکریٹس کے پارلیمانی لیڈر کارل ہیسٹی نے جمعرات کے روز بتایا کہ “گورنر کے خلاف الزامات خطرناک اور سنگین ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی گواہوں سے پوچھ گچھ کے علاوہ دستاویزات طلب کرے گی اور شواہد کا جائزہ لے گی”گورنر کومو نے فوری طور پر تحقیقات کے اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔