حیدرآباد۔/12 فبروری، ( این ایس ایس ) ملازمت کے مقامات پر خواتین کو جنسی ہراسانی سے بچانے کیلئے مرکز کی طرف سے 2013 میں وضع کردہ قانون کے تحت تلنگانہ کے ریاستی محکمہ بہبودی خواتین و اطفال نے ایک خصوصی ویب پورٹل تیار کیا ہے تاکہ مقامی شکایات کمیٹی ( ایل سی سی) اور داخلی شکایات کمیٹی ( آئی سی سی) سے شکایات درج کی جاسکیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے 8 افسروں پر مشتمل ایک داخلی شکایات کمیٹی ( آئی سی سی ) تشکیل دی گئی ہے تاکہ کام کے مقامات پر جنسی ہراسانی کی شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں اور ان کا ازالہ کیا جاسکتا ہے اور یہ
http://tshebox.tewdcw.in
ویب پورٹل کے علاوہ ای میل ایڈریس
[email protected]
پر بھی یہ شکایات درج کی جاسکتی ہیں۔