جنسی ہراسانی کے متاثرین کی مدد کیلئے روزگار پر مبنی کورسیس

   

اہلیت کی بنیاد پر تربیت دی جائے ، سنگاریڈی میں ڈی جی پی نے بھروسہ سنٹر کا معائنہ کیا
سنگاریڈی 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھروسہ سنٹر کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی پی چارو سنہا آئی پی ایس، ویمن سیفٹی ونگ نے معائنہ کیا۔ ویمن سیفٹی ونگ کی ایک خصوصی ٹیم نے سنگاریڈی ڈسٹرکٹ سنٹر کے دورہ کے موقع پر POCSO عصمت دری کے واقعات میں متاثرہ بچوں اور خواتین اور ان کے والدین کو مدد فراہم کرنے کے لئے اہلیت کی بنیاد پر پیشہ وارانہ کورسیز اور ملازمت کے مواقع کے لئے درخواستیں وصول کی جائیں۔ اس موقع پر ویمن سیفٹی ونگ کے ڈی ایس پی سردار نے کہاکہ متاثرین سے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور ان کی درخواست کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دی جائے گی اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ بعدازاں بھروسہ کے پروگرام منیجر رینجی جوزف نے تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھروسہ سنٹر کے کام کاج، متاثرہ خواتین کو فراہم کی جانے والی طبی، قانونی خدمات اور فوری معاوضہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اسوسی ایشن کے نمائندے، ڈی ایس پی سردار سنگھ، ویمن سیفٹی ونگ، انسپکٹر متیالو، بھروسہ پروگرام منیجر رینجی جوزف، بھروسہ کوآرڈی نیٹر دیو لکشمی، متاثرہ خواتین کے ارکان خاندان اور دیگر موجود تھے۔