جنس تبدیل کروانا غلط، مرد و عورت کی اہمیت واضح، مرد وعورت کو خدا نے پیدا کیا: ویٹی کن

,

   

روم: کیتھولک مسیحیوں کے مقدس ترین ادارے کلیسائے روم (ویٹی کن) نے حالیہ دور میں لوگوں کی جانب سے اپنی جنس تبدیل کروائے جانے کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے۔ ویٹی کن نے کہا کہ جنس تبدیل کروانا انتہائی غلط عمل ہے۔ ویٹی کن نے جنسی تعلیم اور دنیا بھر میں جنس کیلئے لوگوں کے بدلتے ہوئے رجحانات میں خطرناک حد تک اضافہ کو دیکھتے ہوئے تیس سے زائد صفحات پر مشتمل نصاب جاری کرتے ہوئے جنس تبدیل کروانے جوالے افراد کو خبردار کیا ہے۔ ویٹی کن کی جانب سے ترتیب دئے گئے نصاب کو ”مرد وعورت کو خدا نے پیدا کیا“ کا عنوان دیا گیا ہے۔

یہ نصاب کیتھولک مسیحیوں کے تعلیماتی اداروں میں جنس تبدیل کروانے سے متعلق کئے جانے والے سوالات کے جوابات دینے کیلئے تیار کیاگیا ہے او رامید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ نصاب عوام کی ذہنیت تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس نصاب میں بتایا گیا ہے کہ انہیں مر د وعورت کے طور پر تخلیق کیاگیا اسے اپنی مرضی سے تبدیل کرنا غلط ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مرد و عورت میں تفریق کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور دونوں کی اہمیت واضح ہے۔ ٹرانس جنڈر او رمخنث افراد کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے متعدد ممالک میں مظاہرے کئے گئے۔