نئی دہلی، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جنم اشٹمی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے ان کی بہتر صحت اور خوشحال زندگی کی خواہش کی۔ کووند نے ٹویٹ کیا کہ بھگوان شری کرشن نے ’نشکام کرما‘ یعنی پھل کی خواہش کئے بغیر اعمال کرنے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ، میری خواہش ہے کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشی اور مسرت لائے ۔مودی نے ہم وطنوں کی بہتر صحت اور خوشحال زندگی کی خواہش کرتے ہوئے کہاکہ بھگوان شری کرشن کی نوازشوں سے تمام ہم وطنوں کی اچھی صحت اور زندگی خوشحال رہے ۔