جنم اشٹمی : گورنر و سی ایم کا پیام مبارکباد

   

حیدرآباد /23 اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے جنم اشٹمی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ یہ لارڈ کرشنا کے یوم پیدائش کی خوشی کا موقع ہوتا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ جنم اشٹمی ہمیں بھگود گیتا میں لارڈ کرشنا کے دائمی پیام کی یاد دلاتا ہے ۔