جوہانسبرگ : جنوبی آفریقہ نے دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کے خلاف آج تیسرے دن کھیل کے اختتام تک جیت کیلئے 240 کے ٹارگٹ پر 118/2 اسکور کرلئے ۔ کپتان ڈین ایلگر ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 46 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ چنانچہ میزبانوں کو دوسرا ٹسٹ جیت کر سیریز میں مساوی موقف حاصل کرنے کیلئے مزید 122 رنز درکار ہیں ۔ لوکیش راہول زیرقیادت ٹیم انڈیا کی کوشش رہے گی کہ پہلے ٹسٹ کی طرح اچھی باولنگ کرتے ہوئے میزبانوں کے بقیہ 8 وکٹیں حاصل کرلی جائیں ۔