جنوبی افریقہ:دوران پرواز طیاروں کی ٹکر’ سعودی پائلٹ ہلاک

   

Ferty9 Clinic

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں دوران تربیت 2طیارے ٹکراگئے،جس کے نتیجے میں ایک سعودی پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی سفارت خانے نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ جوہانسبرگ میں ہوابازی کی تربیت کے دوران 2طیاروں کے تصادم میں محمد بن احمد سیسی نامی پائلٹ بحق ہوا۔ حادثے میں دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے،جن میں دوسرے طیارے کا عملہ بھی شامل ہے۔ سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جنوبی افریقا کے حکام سے رابطہ کرکے جائے وقوع تک رسائی حاصل کی گئی۔