جنوبی افریقہ:پارلیمنٹ کی عمارت میں دوبارہ آتشزدگی

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ میں پارلیمنٹ کی عمارت میں لگی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کی چھت پر دوبارہ آگ لگی ہے جسے بجھانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے جنوبی افریقی پارلیمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگی تھی۔ جنوبی افریقہ میں پارلیمانی ترجمان کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاؤن میں واقع پارلیمنٹ میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں قومی اسمبلی کا وہ حصہ مکمل تباہ ہوگیا جہاں ارکان پارلیمنٹ بیٹھتے ہیں۔