جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

   

Ferty9 Clinic

ڈربن ۔6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو کنگز میڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ، پروٹیز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔