جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے کورونا کی وجہ سے منسوخ

   

پرل : جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کے روز پہلا ون ڈے کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے جمعہ کو ہونا تھا لیکن اس میچ سے ایک روز قبل جنوبی افریقہ کا ایک کھلاڑی انفیکشن سے دوچار پایا گیا تھا جس کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ لیکن ہفتہ کو ٹیم کے تمام ممبروں کے نتائج منفی آنے کے بعد اسے اتوار کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے اس کے دو عملے کے ممبران کورونا سے متاثر پائے گئے جس کے بعد ہفتہ کی شام انگلینڈ کی ٹیم اور انتظامیہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ نتیجے نہیں آنے کی وجہ پہلے میچ کو دیر سے کرانے پر رضامند ہوگئی۔ لیکن آخرکار اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے میچ منسوخ ہونے سے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا نتائج کا انتظار کرے گا جس سے میچ میں تاخیر ہوگی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کیمپ کے ایک رکن کورونا انفکشن پایا گیا تھا جس کے بعد اس میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بائیو ببل کے باوجود کورونا کا معاملہ انگلینڈ کے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے خطرہ ہے ۔