جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے جرمنی آنے والوں کے لیے اومی کرون پابندیوں کا خاتمہ

   

برلن : جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے جرمنی آنے والے مسافروں کو اب قرنطینہ کے بغیر جرمنی میں داخلے کی دوبارہ اجازت دے دی گئی ہے۔ قبل ازیں کورونا وائرس کے اومی کرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے ان دونوں ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے جرمنی میں دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہنا لازمی تھا۔ برلن میں وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق اومی کرون کے تیز رفتار پھیلاؤ کے باعث جن ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد ایسی پابندیاں اب ختم کر دی گئی ہیں، ان میں نمیبیا، زمبابوے، لیسوتھو، بوٹسوانا، ملاوی اور موزمبیق بھی شامل ہیں۔