جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کی حکمراں پارٹی افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے لیڈر سیرل رامافوسا کو اگلے پانچ سال کیلئے ملک کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمراں پارٹی افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے لیڈر سیرل رامافوسا کو جمعہ کے روز قومی اسمبلی نے اگلے پانچ سال کے لیے ملک کا صدر منتخب کر لیا۔ قومی اسمبلی کی پہلی نشست کی صدارت کرنے والے چیف جسٹس ریمنڈ زونڈو نے اعلان کیا کہ رامافوسا کو صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے 283 ووٹ حاصل ہوئے، جب کہ دوسرے نامزد امیدوار جولیس ملیما کو 44 ووٹ ملے۔صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں، رامافوسا نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوبارہ انتخاب کو ایک عظیم ذمہ داری کے طور پر قبول کیا ہے۔