چینائی : آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ چینائی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 271 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں پورا کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈیوڈ ملر 29، کپتان ٹیمبا بووما 28، کوئنٹن ڈی کاک 24، وین ڈر ڈوسین 21، مارکو جینسن 20، ہینرک کلاسن 12، جیرالڈ کوئٹزے 10 اور لنگی اینگیڈی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج اور تبریز شمسی 7 اور 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل شاداب خان اور سعود شکیل کی 84 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ تاہم شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 مارکو جانسن نے 3 ، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔