جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے، جارحیت فوری روکی جائے۔ اسرائیل جنیوا کنونشن 1948 کی خلاف ورزی کررہا ہے، اس کی جارحیت روکنے کیلئے مختصر فیصلہ فوری جاری کیا جائے۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی افریقہ کے غزہ میں نسل کشی سے متعلق مقدمے کو مسترد کردیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمہ حقائق اور قانون کے منافی ہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک کا افغانستان کو 15 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان
کابل : اسلامی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ وہ ماؤں اور بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے افغانستان کو 15 لاکھ ڈالر دے رہا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ امداد مختلف صوبوں میں صحت کی خدمات پر خرچ کی جائے گی۔ افغانستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈاپنگ نے اس امدا پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس رقم سے ضرورت مند لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔