جنوبی افریقہ میں اومی کرون ،اموات میں کوئی اضافہ نہیں

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ جہاں نومبر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سامنے آئی تھی، نے کہا ہیکہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہیکہ اموات میں نمایاں اضافہ کے بغیر کورونا وائرس کی چوتھی لہر اپنے عروج کو عبور کر چکی ہے۔ میڈیا کے مطابق جمعرات کو جنوبی افریقہ کی پریذیڈنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ شاید ملک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے عروج سے گزر گیا ہے۔‘اس بیان میں جنوبی افریقہ میں رات کے وقت کرفیو کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا اور پابندیوں میں نرمی بھی کی گئی ہے۔جنوبی افریقہ اور بوستوانہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نومبر میں سامنے آیا تھا جس کے بعد متعدد ملکوں نے سفری پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرحدوں کو بند کر دیا تھا۔