جنوبی افریقہ میں بس اور ٹرک میں تصادم ، پندرہ افراد ہلاک

   

پریٹوریا۔ جنوبی افریقہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ دارالحکومت پریٹوریا کے قریب ایک ہائی وے پر پیش آیا۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حادثہ ہفتہ کی علی الصبح پیش آیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں سڑکوں کی حفاظت ٹریفک حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہر سال روڈ حادثوں میں ہزاروں افراد کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔