جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

   

کیپ ٹاؤن ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ کے 145 نئے کیسز آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2173 ہو گئی اور اس سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزیر صحت جویلی مکھیجے نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے اب تک کہیں سے کسی نئے موت کی اطلاع نہیں ملی ہے ، اورابھی تک ہلاک شدگان کی تعداد 25 ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سبب گزشتہ ہفتے ملک میں زیادہ تعداد میں ہونے والی کمیونٹی جانچ ہے ۔ اب تک کل 80،085 افراد کی جانچ ہو چکی ہے ۔وزیر نے کہا‘‘سرکاری لیبارٹریزمیں جانچ میں پیش رفت آئی ہے . گزشتہ دنوں ہونے والی 5032 جانچ میں سے 3192 کی تشخیص سرکاری لیبارٹریز میں ہو ئی ہیں’’۔جنوبی افریقہ کی ریاست گوتینگ میں سب سے زیادہ 895 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، اس کے علاوہ مغربی کیپ ریاست میں 587 کیسز اورریاست کوازولو-نٹال میں 443 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ وبا مقامی جیلوں میں بھی پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے 23 ملازمین سمیت تین قیدی بھی متاثر ہو ئے ہیں۔